چینی چوروں کے خلاف تحقیقات،

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے  کی جانب سے ملک میں گذشتہ مہینوں میں پیدا ہونے والے آٹے اور چینی بحران کے ذمہ داروں کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد ملکی سیاست میں تہلکہ برپا ہو گیا ہے،حکومت مخالف جماعتیں ،تجزیہ کار اور صحافی چینی چوروں کی فہرست میں حکمران جماعت کے اہم ترین رہنماؤں کے  اولین مقام حاصل کرنے پر جہاں وزیر اعظم اور ان کی ٹیم پر کھل کر تنقید کر رہے ہیں تو دوسری طرف حکمران جماعت کی جانب سے اپنے ہی رہنماؤں کے خلاف تحقیقات کروانے اور پھر فوری رپورٹ منظر عام پر لانے کی وجہ سے حکومت کی تحسین بھی کر رہے ہیں
تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پرآگئی ہےجس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ   وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی نااہلی آٹا بحران کی اہم وجہ رہی، ملک میں چینی بحران کاسب سے زیادہ فائدہ حکمران جماعت کے اہم رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا، دوسرے نمبر پر وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی اور تیسرے نمبر پر حکمران اتحاد میں شامل مونس الٰہی کی کمپنیوں نے فائدہ اٹھایا۔رپورٹ میں مسلم لیگ ن کی رہنما  مریم نواز کے سمدھی چودھری منیر کے بھی پیسے کمانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ایف آئی اے کی رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ پنجاب حکومت نے کس کے دباؤ میں آکر شوگر 
ملز کو سبسڈی دی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایکسپورٹ کی اجازت کیوں دی؟۔
<script data-ad-client="ca-pub-7272705504675360" async src="https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js"></script>

Comments

Popular posts from this blog

Can I still walk my dogs? two metre social distance rule.

پاکستان میں ایک کروڑ پچاسی لاکھ افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں۔